7 اکتوبر 2014 - 18:22
اسرائیل غیرقانونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے

اگر صہیونی ریاست مشرقی بیت المقدس میں یک طرفہ طور پر یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تو اس سے دو طرفہ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئیڈن کے وزیر اعظم اور فرانس کی وزارت خارجہ کی طرف سے فلسطین کی آزاد مملکت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے پر تاکید کے بعد یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ورنہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفتر سے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی بنیاد امن معاہدوں کے احترام میں مضمر ہے۔ بیان میں مذید آیا ہے کہ  اسرائیل عرب اور فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے حوالے سے طے پانے والے عالمی امن معاہدوں کی پاسداری کرے۔ اگر صہیونی ریاست مشرقی بیت المقدس میں یک طرفہ طور پر یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تو اس سے دو طرفہ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایک حالیہ اجلاس میں مشرقی بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر ڈھائی ہزار سے زائد نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی۔ یورپی یونین  کے بیان میں آیا ہے  کہ اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی یہودی کالونیوں کی تعمیر کا عمل جاری رہتا ہے تو امن مذاکرات کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے۔ یورپی یونین بیت المقدس میں مزید اڑھائی ہزار مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲